عوام پی ڈی ایم کا ساتھ دیں، اسلام آباد میں بیٹھے حکمران چند مہینوں کے مہمان ہیں، بلاول بھٹو

ہمیں معاشی بحران، مہنگائی اور غربت کے خاتمے کا حل کریں گے، یہ الیکشن کی لڑائی نہیں بلکہ عوام کے مستقبل کا فیصلہ ہے، عوام اپنے بہتر مسقتبل کیلئے پیپلزپارٹی کو موقع دیں گے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی کا کھرمنگ میں انتخابی جلسے سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 26 اکتوبر 2020 18:13

عوام پی ڈی ایم کا ساتھ دیں، اسلام آباد میں بیٹھے حکمران چند مہینوں کے مہمان ہیں، بلاول بھٹو
کھرمنگ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اکتوبر2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بیٹھے حکمران چند مہینوں کے مہمان ہیں، عوام ایم آرڈی اور اےآرڈی کی طرح پی ڈیم ایم کا بھی ساتھ دیں گے، ہمیں معاشی بحران ، مہنگائی اور غربت کے خاتمے کا حل چاہیے، یہ الیکشن کی لڑائی نہیں بلکہ عوام کے مستقبل کا فیصلہ ہے، عوام پیپلزپارٹی کو موقع دیں گے۔

انہوں نے گلگت بلتستان میں کھرمنگ میں انتخابی مہم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی جمہوری جدوجہد میں نوجوانوں کا خون شامل ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی ہے جس نے ایف سی آر کا خاتمہ کیا، عوام کو الیکشن لڑنے اور ووٹ ڈالنے کا موقع دیا، یہاں کے پہاڑوں اور عوام کو شمالی علاقہ جات کہتے تھے، پیپلزپارٹی نے عوام کو شناخت دلوائی۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی گلگت کے عوامی حقوق کی جدوجہد کررہی ہے۔

پیپلزپارٹی کاآئینی منشور ہر حلقے میں سندھ سے لے کر پنجاب ، ہر جگہ پر منشور کیلئے جدوجہد کررہے ہیں، گلگت بلتستان کے عوام کا مطالبہ ہے کہ ہمیں اپنے جمہوری معاشی حقوق دیں، ہم نے پورے ملک کو 73ء کے آئین اور18ویں ترمیم کی صورت میں حقوق دلوائے، جب یہاں کے عوام فیصلے نہیں کریں گے، اپنی آواز اسلام آباد تک نہیں پہنچائیں گے تو پھر ہم پوچھتے رہیں گے کہ یہاں تعلیمی ادارے اور صحت کی سہولیات کیوں نہیں؟ بے روزگاری کیوں ہے؟ اسلام آباد گلگت کے فیصلہ لیتا ہے لیکن بات سننے کو تیار نہیں۔

یہ جدوجہد ایک الیکشن نہیں بلکہ مستقبل کی بات ہے۔ ہم نے نہ صرف حقوق دلوانے ہیں، بلکہ پی ٹی آئی کی تباہی سے بچانا ہے۔ پورے ملک میں آٹا کا بحران ہے، گندم کی مہنگائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے عوام کو مہنگائی کیلئے سبسڈی دلوائی، یہاں کے نوجوانوں کو روزگار دلوایا، ایسے ادارے قائم کیے جس سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع مل سکیں۔ جیسے کراچی میں اسٹیل ملز ہے، عمران خان اس کو بند کرکے 10ہزار لوگوں کو بے روزگار کرنا چاہتا ہے۔

یہی نظریہ محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کا تھا، ان کیلئے کہا جاتا تھا بے نظیر آئے گی روزگار لائے گی، بے نظیر خواتین کو بھی روزگار دلواتی تھیں۔ آج ہر جگہ پر لیڈی ہیلتھ ورکر موجود ہے، یہ منصوبہ بے نظیر بھٹو کا تھا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ہماری حکومت نے مہنگائی کا مقابلہ کرنے کیلئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 100فیصد اور پنشن میں 150فیصد اضافہ کیا، فوج کے ہر سپاہی کی تنخواہ میں 175فیصد اضافہ کیا تاکہ عوام مشکل حالات کا مقابلہ کرسکیں۔

پنجاب ، کے پی میں تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ لیکن سندھ حکومت نے پنشن اور تنخواہ میں اضافہ کیا۔ پی ٹی آئی جھوٹی جماعت ہے۔ ہر بات دھوکہ یوٹرن ہے۔میں ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ گلگت کے عوام غیرت مند اور وفادار ہیں، وہ تیر کا ساتھ دیں گے۔اسلام آباد میں بیٹھے حکومت چند مہینوں کا مہمان ہے، یہ الیکشن اورحکومت بنانے کی لڑائی نہیں بلکہ عوام کے مستقبل کا فیصلہ ہے۔

گلگت کے عوام مجھے موقع دیں گے ہم یہاں کے عوام کی خدمت کرسکیں۔ ہم نے سکھر، خیرپور، کراچی میں ہسپتال کھڑے کیے ہیں، یہاں بھی ہسپتال بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی تحریک چلا رہے ہیں۔ جس طرح آپ نے ایم آر ڈی اور اے آر ڈی میں ساتھ دیا، عوام اسی طرح پی ڈیم ایم کا بھی ساتھ دیں گے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں