تورغرمیں انسداد پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری

بدھ 9 جون 2021 13:25

تورغرمیں انسداد پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری
تورغر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2021ء) ڈی آئی جی ہزارہ میر ویس نیاز کے جاری کردہ احکامات پر ڈی پی او تورغر سید مختار شاہ کی سربراہی میں میں انسداد پولیو مہم تیسرے روز بھی سخت سکیورٹی حصار میں جاری رہی۔ تورغر میں پولیو مہم 11 جون تک جاری رہے گی۔ والدین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ جاری پولیو مہم کے دوران اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں، پولیو کے ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے۔

مختلف ضلعی محکموں کے افسران کے علاوہ فوکل پرسن، ڈی پی سی آر ڈاکٹر اشفاق اور ای پی آئی سٹاف بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انسداد پولیو مہم کے دوران جگہ جگہ ناکہ بندیاں اور سنیپ چیکنگ جبکہ ضلع کی داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کو مزید موثر بنایا گیا ہے، مہم کے دوران سکیورٹی الرٹ کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم کی سکیورٹی پر پولیس افسران و جوانان تعینات کئے گئے ہیں، انسداد پولیو مہم میں پولیس افسران بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور خود بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوا رہے ہیں۔

بچوں کے والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ انسداد پولیو ٹیموں کے ارکان سے بھرپور تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ ملک و قوم کا مستقبل محفوظ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں