چیف جسٹس چیف کورٹ نے گلگت بلتستان کی عدلیہ میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے خالی اسامیاں پر کرنے کی منظوری دےدی

پیر 14 جون 2021 13:53

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2021ء) چیف جسٹس چیف کورٹ ملک حق نواز نے گلگت بلتستان کی عدلیہ میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے خالی آسامیاں پر کرنے کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس کی جانب سے منظوری ملنے کے بعد رجسٹرار چیف کورٹ غلام عباس چوپانے سٹینوگرافر سکیل 16کی 6خالی اسامیاں بھرتی کے لئے ایف پی ایس سی کو ارسال کردی ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ گلگت بلتستان کی عدلیہ میں ایف پی ایس سی کے ذریعے بھرتیاں عمل میں لائی جائیں گی۔چیف جسٹس نے ایف پی ایس سی کے ذریعے اسامیاں پر کرنے کا فیصلہ بھرتیو ں میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں