جان محفوظ ہے نہ تو سرکار محفوظ ہیں،ٹیمبر مافیاز بے لگام

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 13 ستمبر 2021 11:46

چلاس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 13 ستمبر2021ء،نمائندہ خصوصی،حسین احمد) گلگت بلتستان کا ضلع دیامر میں ٹیمبر مافیاز بے لگام،حکومت کی رٹ کو چیلنج کرنے لگے،جسکی کی وجہ سے محکمے اور محکمہ جات کے عملے غیر محفوظ ہیں۔ذرائع کے مطابق دیامر میں ٹیمبر مافیاز کا کار سرکار میں مداخلت،عملے پر جان لیوا حملہ کرکے شدید زخمی کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ دنوں بٹوگاہ ویلی میں غیر قانونی طور پر ٹیمبر مافیاز نے جنگل کے دامن میں نصب شدہ آرا مشین سے غیر قانونی طریقے سے چیرائی کی لکڑی سمگلنگ کیا جارہا تھا،سوشل میڈیا پر خبر کی گردش،جس کی نوٹس سیکرٹری فارسٹ گلگت بلتستان نے لے رکھا اور کاروائی کا حکم دے دیا۔

آر ایف او محمد ریاض اپنے ٹیم کے ہمراہ کاراوائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر نصب آرا مشین کو سیل کردیا،مزید کاروائی کے لئے اپنے آفس میں موجود تھے،اچانک باہر سے ملک نامی شخص سمیت اس کے ساتھیوں نے آر ایف او محمد ریاض پر جان لیوا حملہ کرکے شدید زخمی کرلیا ہے،ملزمان نے چاکو،کرسی،سریا سمیت پھتراؤ کیا،ملزمان نے کار سرکار میں مداخلت کرکے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں