ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت اسامہ مجید چیمہ نے گلگت شہر کی ناقص صفائی ستھرائی کے حوالے سے چیف آفیسرمیونسپل کارپوریشن گلگت کو آفس میں طلب کرلیا

پیر 13 ستمبر 2021 22:25

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے گلگت شہر کی ناقص صفائی ستھرائی کے حوالے سے چیف آفیسرمیونسپل کارپوریشن گلگت کو آفس میں طلب کیا۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے ناقص صفائی ستھرائی کے حوالے سے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن گلگت کو ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت شہر کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے۔

اس حوالے سے چیف آفیسرمیونسپل کارپویشن گلگت نے صفائی ستھرائی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر گلگت کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ GWMC گلگت کے دوDMOگلگت شہر کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنا رہے ہیں ۔ ایک ڈی ایم او سیف الدین کارگاہ پل سے لے کر یارگاہ چوک تک اور دوسرا ڈی ایم او مجاہد علی یارگاہ چوک سے باب گلگت تک صفائی ستھرائی کی ذمہ داری ہے ان دو DMOs کی نگرانی میں 102 عملہ صفائی ستھرائی کا کام کرتے ہیں جس پر ڈپٹی کمشنر گلگت نے دونوں مقامات کے ڈی ایم اوز کو تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر بھر کی صفائی ستھر ائی کو یقینی بنایا جائے اور گلگت شہر کی صفائی ستھرائی میں کسی قسم کی کوتاہی برادشت نہیں کی جائے گی، اگر کسی بھی مقام پر صفائی ستھرائی نہ ہونے کی صورت میں اس ایر یا کا ڈی ایم او کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ گلگت شہر کی کوہلوں کی بھی صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ گلگت شہر کی خوبصورتی برقرار رہے گی۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں