ڈائریکٹر جنرل جی بی ڈی ایم اے اور ڈپٹی کمشنر گلگت کا ڈی ڈی ایم اے سٹورز گلگت کا تفصیلی دورہ، مختلف امورپر غور

پیر 13 ستمبر 2021 22:25

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2021ء) ڈائریکٹر جنرل جی بی ڈی ایم اے ولی خان اور ڈپٹی کمشنر /ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے ڈی ڈی ایم اے سٹورز گلگت کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر اے ڈی DDMA گلگت نے ڈائریکٹر جنرل جی بی ڈی ایم اے اور ڈپٹی کمشنر گلگت کو سٹور میں موجود سٹاک کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جی بی ڈی ایم اے کی جانب سے فراہم کردہ سٹاک کو ڈی ڈی ایم اے گلگت کے سٹور میں محفوظ کیا گیا ہے جو مختلف ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے بروئے کار لایا جا رہا ہے ، اس سلسلے میں حالیہ سیلاب اور بارشوں کے دوران ضلع گلگت کے مختلف علاقوں میں ضرورت کے مطابق ریلیف کا سامان فراہم کیا گیا ہے اس دوران ڈی جی جی بی ڈی ایم نے سٹورز میں ریلیف کے سامان کو بہتر طریقے سے محفوظ کرنے پر ڈی سی گلگت اور اے ڈی گلگت کے اقدامات کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کی یقینی دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر گلگت نے اے ڈی ڈی ڈی ایم اے گلگت کو ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی صورت حال سے بر وقت نمٹنے کے لیے ریلیف کے سامان کو بہتر انداز میں سٹور ز میں رکھا جائے ۔ حالیہ سیلاب اور بارشوں کے دوران ڈی ڈی ایم اے کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریلیف کا سامان جوکہ کم ہے اس کی لسٹ تیار کریں اور جی بی ڈی ایم اے کو ارسال کریں تاکہ ریلیف کا سامان بر وقت سٹورز میں موجود ہو سکے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی صورت حال سے بہتر طریقے سے نمٹا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں