نیب تحقیقات کیخلاف پیٹرول پمپس ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کی ہڑتال، پٹرول پمپس کی فروخت بند کر دی

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 29 ستمبر 2021 16:27

چلاس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 29 ستمبر2021ء،نمائندہ خصوصی،حسین احمد) گلگت بلتستان میں پٹرول پمپس ایسوسی ایشن گلگت بلتستان نے نیب تحقیقات کیخلاف کیخلاف ہڑتال کرتے ہوئے پٹرول کی فروخت بند کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے صدر پٹرول پمپس ایسوسی ایشن گلگت بلتستان ملک جہانگیر نے کہا کہ جن کے خلاف تحقیقات ہونی چاہئیں نیب انکی تحقیقات کرے۔ آئل پٹرولیم کمپنیزاوراوگرا کیخلاف بلا کیس ہم پر ٹھونس رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پہلے اعلان کرچکے تھے کہ تیل بندکردینگے۔ صوبائی حکومت سے آج مذاکرات ہونگے۔ مطالبہ مانا گیا تو ہڑتال ختم،نہیں تو جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں