گلگت بلتستان حکومت لائن ڈپارٹمنٹ کے ملازمین کے ہتھکنڈوں سے کبھی مرعوب نہیں ہوگی وزیراعلی گلگت خالد خورشید

احتجاج کی کوئی حد ہوتی ہے ،پانی اور بجلی بند کرنے کا طریقہ آمرانہ طریقہ ہے ،احتجاج بے شک کریں لیکن قانون آئین کے حدود میں رہ کر کریں ،ملازمین سے گفتگو

اتوار 17 اکتوبر 2021 20:20

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2021ء) وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان حکومت لائن ڈپارٹمنٹ کے ملازمین کے لوگوں کا پانی وبجلی بند کرنا غیر قانونی ،غیر جمہوری اور غیر آئینی ہتھکنڈوں سے کبھی مرعوب نہیں ہوگی، ملازمین کے وفد نے وزیراعلی ہائوس میں وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی وزیراعلیٰ خالد خورشید نے ملازمین سے کہا کہ آپ لوگوں نے احتجاج کیلئے جو طریقہ کار اختیار کیا ہے وہ انتہائی غیر مناسب اور غیر جمہوری ہے،احتجاج کا یہ کونسا طریقہ ہے کہ آپ لوگوں کا پانی اور بجلی بند کریں پانی اور بجلی بند کرنا کونسا جمہوری طریقہ ہے ۔

انہوںے کہاکہ آپ ریاست اور حکومت کی رٹ کو ہرگز چیلنج نہیں کرسکتے۔انہوں نے ملازمین سے کہا کہ احتجاج کی کوئی حد ہوتی ہے پانی اور بجلی بند کرنے کا طریقہ آمرانہ طریقہ ہے احتجاج بے شک کریں لیکن قانون آئین کے حدود میں رہ کر کریں ہم کسی کو احتجاج سے نہیں روک رہے ہیں لیکن کوئی اگر قانون اور آئین سے ہٹ کر کام کرتا ہے تو قانون حرکت میں آئیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لائن ڈپارٹمنٹ کے ملازمین احتجاج کیلئے جو طریقہ استعمال کررہے ہیں وہ غیر قانونی ،غیر جمہوری اور غیر آئینی طریقہ کار ہے ،حکومت اس طرح کے ہتھکنڈوں سے کبھی مرعوب نہیں ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ ہم ملازمین کے مطالبات منظور کررہے ہیں ۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں