گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں سرکاری سطح پر یہ عشرہ رحمتہ للعالمین ؐمنایا جا رہا ہے، خالد خورشید شاہ

کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے علما اور عمائدین کو پیر اور منگل کی خصوصی محافل میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، وزیر اعلیٰ

اتوار 17 اکتوبر 2021 20:20

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2021ء) وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں سرکاری سطح پر یہ عشرہ رحمتہ للعالمینؐمنایا جا رہا ہے۔ گلگت میں عشرہ رحمت،عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے انعقاد بارے میں گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ یہ ایک ایسا مہینہ ہے جس میں ہر سال ہمارے لئے برکتیں نازل ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں اس سال تاریخی طور پر یہ دن منایا جائے گا۔تمام مکاتب فکر کے علما اور عمائدین کو پیر اور منگل کی خصوصی محافل میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔اس دوران علما کرام اور نعت خواں حضرات اپنے تقریر اور نعت کے زریعے سرکار دوعالم ؐ کی سیرت پاک اور ذات اقدس کے بارے میں گلہائے عقیدت پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس دن کو خصوصی طور پر منانے کا بنیادی مقصد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات اور سیرتِ پر خود عمل کرنا اور دوسروں تک پہنچانا ہے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں