گلگت بلتستان کے ممبران اسمبلی کی تنخواہ و مراعات میں اضافے کا بل واپس

ْموجودہ محدود وسائل ترجیحی طور پر عوام کی فلاح و بہبود کے لئے صرف ہوں گے، وزیراعلیٰ جی بی

جمعہ 26 نومبر 2021 15:59

گلگت بلتستان کے ممبران اسمبلی کی تنخواہ و مراعات میں اضافے کا بل واپس
گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے ممبران اسمبلی کی تنخواہ و مراعات میں اضافے کا بل واپس لے لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعلی گلگت بلتستان کی جانب سے اہم فیصلہ سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے ممبران اسمبلی کی تنخواہ و مراعات میں اضافے کا بل واپس لے لیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کا کہنا تھا کہ کم مالی وسائل اور مشکل معاشی صورتحال میں اراکین اسمبلی کی تنخواہوں و مراعات میں اضافے کا متحمل نہیں ہوسکتے۔

وزیراعلی گلگت بلتستان کا کہنا ہے کہ حکومت اسمبلی اجلاس سے متفقہ طور پر منظور ہونے والے ممبران اسمبلی کی تنخواہوں و مراعات میں اضافے کے بل کوریورس کردے گی، موجودہ محدود وسائل ترجیحی طور پر عوام کی فلاح و بہبود کے لئے صرف ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments

>