ژ*گلگت بلتستان کے ممبران اسمبلی کی تنخواہ و مراعات میں اضافے کا بل واپس

ٓموجودہ محدود وسائل ترجیحی طور پر عوام کی فلاح و بہبود کے لئے صرف ہوں گے، وزیراعلیٰ جی بی

جمعہ 26 نومبر 2021 18:10

گلگت بلتستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2021ء) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے ممبران اسمبلی کی تنخواہ و مراعات میں اضافے کا بل واپس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی گلگت بلتستان کی جانب سے اہم فیصلہ سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے ممبران اسمبلی کی تنخواہ و مراعات میں اضافے کا بل واپس لے لیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کا کہنا تھا کہ کم مالی وسائل اور مشکل معاشی صورتحال میں اراکین اسمبلی کی تنخواہوں و مراعات میں اضافے کا متحمل نہیں ہوسکتے۔

وزیراعلی گلگت بلتستان کا کہنا ہے کہ حکومت اسمبلی اجلاس سے متفقہ طور پر منظور ہونے والے ممبران اسمبلی کی تنخواہوں و مراعات میں اضافے کے بل کوریورس کردے گی، موجودہ محدود وسائل ترجیحی طور پر عوام کی فلاح و بہبود کے لئے صرف ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں