والد کے بیان حلفی سے مکر جانے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں، بیٹا رانا شمیم

پیر 6 دسمبر 2021 23:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کے صاحبزادے احمد حسن کا کہنا ہے کہ والد کے بیان حلفی سے مکر جانے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔احمد حسن رانا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف بیان دینے والے گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم اپنے بیان حلفی پر قائم ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ والدکے بیان حلفی سے مکر جانے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔احمد حسن رانا نے کہا کہ کمرہ عدالت میں والد نے کہا تھا کہ انھوں نے افشا دستاویز کا مشاہدہ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ اوتھ کمشنر چارلس گھتری سے اتفاق ہے کہ جسٹس شمیم نے ہوش و حواس میں بیان حلفی پر دستخط کییجبکہ بیان حلفی پر دستخط کرنے کے نتائج و خطرات سے والد بخوبی آگاہ تھے۔احمد حسن نے کہا کہ ان کے والد کو علم ہے کہ اگر وہ اپنی بات ثابت نہ کرسکے تو وہ جیل بھی جاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں