استور ، مجھ پر اعتماد کرنیوالے عوام کی خدمت کرنا فرض ہے ،مشتاق حسین

منگل 7 دسمبر 2021 12:40

استور ، مجھ پر اعتماد کرنیوالے عوام کی خدمت کرنا فرض ہے ،مشتاق حسین
استور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2021ء) صوبائی وزیر پانی و بجلی مشتاق حسین نےکہا ہے کہ میرے عوام نے مجھے سیاسی میدان میں کھبی دھوکہ نہیں دیا اس لئے میرے لئے ان کی خدمت فرض ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر پانی و بجلی مشتاق حسین نے کہا کہ جی بی اسمبلی کا ممبر اور صوبائی وزیر بننے سے پہلے یونین کونسل میں دو دفعہ اور ڈسڑکٹ کونسل میں دو دفعہ منتخب ہوا ہوں اور اللہ کے فضل وکرم سے دس سال یونین کونسل کا اور دس سال ڈسڑکٹ کونسل کا وائس چیئرمین رہا ہوں عوام کی خدمت عبادت سجھ کر کرنے کی وجہ سے عوام میرے ساتھ شروع سے تھے آج بھی ہیں اور انشاءاللہ آئندہ بھی رہینگے انہوں نے کہا کہ میگا پاور پراجیکٹ سمیت سیاچن سکردو روڈ کو اپنے پانچ سالہ اقتدار میں ہی پورا کرکے گانھچے میں ترقی کا نیا سفر شروع کروں گا سیاچن سکردو روڈ کو گلگت سکردو روڈ سے بھی بہترین طریقے سے بناہیں گے اس کے علاوہ وادی کھرکوہ,بلغارکرلیس,کوروکونیس اور تھلے تک روڈ اور ڈوغنی سے سیلنگ پل تک جدید طرز کے مطابق روڈ بناکر سیاحت کو فروغ دیں گے انہوں نے مزید کہا کہ ضلع گا نچھے کو انشاءاللہ اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں بہترین ٹورزم حب اور مشالی ضلع بناکر دم لیں گے۔


متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں