ڈپٹی کمشنر/ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کا مناور کا دورہ، زمینوں کے تنازعات کے کیسز کو حل کرنے کیلئے جائزہ لیا

اتوار 22 مئی 2022 19:40

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر/ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) اٴْسامہ مجید چیمہ نے زمینوں کے تنازعات کے کیسز کو حل کرنے اور ریونیومعاملات کو بہتر بنانے کے حوالے سے موضع مناور کا دورہ کیا۔ کلکٹر گلگت کے دورے کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر گلگت، نائب تحصیلدار گلگت اور ریکارڈ مال کے عملہ بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر/کلکٹر گلگت نے مناور میں زمینوں کے تنازعات کے کیسز کو حل کرنے کے لیے موقع کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گلگت نے کلکٹر گلگت کو ریکارڈ مال کی روشنی میں تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ جس پر کلکٹر گلگت نے ریکارڈ مال کی روشنی میں تنازعات کا جائزہ لیا۔ کلکٹر گلگت نے اسسٹنٹ کمشنر گلگت اور عملے کو ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ زمینوں کے کیسز کو جلد از جلد نمٹانے کے لیے تفصیلی رپورٹ کلکٹر کورٹ میں پیش کریں تاکہ ان کا جلد از جلد فیصلے سنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

کلکٹر گلگت نے متاثرہ فریقین کو یقینی دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ تفصیلی رپورٹ آنے کے بعد فیصلہ صادر کیا جائیگا اور کسی کے ساتھ بھی ناانصافی نہیں ہو گی اور نہ کسی کی حق تلفی ہونے نہیں دیا جائیگا۔ جس پر متاثرہ فریقین نے ڈپٹی کمشنر گلگت کا شکریہ ادا کیا۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے متاثرہ فریقین کو مزید کہا ہے کہ انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ عوام الناس کو سہولیات فراہم کر نا ہے اور موقع پر جائزہ لینے اور کلکٹر کورت لگانے کا مقصد یہ ہے کہ لینڈ مافیا سے عوام الناس کے ریکارڈ مال کو محفوظ بنانا ہے تاکہ عوام الناس کو کسی بھی قسم کی پر یشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

کلکٹر گلگت نے اسسٹنٹ کمشنر گلگت کو مزید ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ لینڈ مافیا کی جانب سے مناور میں کئے گئے تمام تجاوزات کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے تجاوزات کو فوری طور پر مسمار کریں اور لینڈ مافیا کے خلاف قانونی کاوررائی عمل میں لا کر تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں