وزیراعلی خالد خورشید کا گلگت جلسے کے مقام غازی مارکیٹ جٹیال کا دورہ

جمعہ 12 اگست 2022 22:10

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2022ء) صوبائی صدر پی ٹی آئی جی بی وزیراعلی خالد خورشید کا حقیقی آزادی جلسے لاہور سے اظہار یکجہتی کے لئے طے شدہ گلگت جلسے کے مقام غازی مارکیٹ جٹیال گلگت کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی سپیکر جی بی اسمبلی نذیر احمد، سینئر صوبائی وزیر کرنل (ر)عبیداللہ بیگ، صوبائی وزیر اطلاعات، ترقی و منصوبہ بندی فتح اللہ خان، صوبائی وزیر خزانہ جاوید علی منوا، صوبائی مشیر قانون سید سہیل عباس، چیرمین وزیر اعلی شکایتی سیل جی بی عتیق پیرزادہ و دیگر پارٹی زمہ داران موجود تھے ۔

گلگت جلسہ بسلسلہ اظہار یکجہتی حقیقی آزادی جلسہ لاہور (آج)بتاریخ 13 اگست 2022 بوقت رات 10 بجے بمقام غازی مارکیٹ جٹیال گلگت منعقد کیا جائے گا۔ اس موقع پر صوبائی صدر پی ٹی آئی جی بی وزیراعلی خالد خورشید نے صوبائی وزرا و پارٹی رہنماں کو حقیقی آزادی جلسہ لاہور سے اظہار یکجہتی اور یوم آزادی کے 75 ویں سالگرہ کے دن کو قومی جوش و جذبے کے ساتھ شاندار انداز میں خوش آمدید کہنے کے لئے گلگت جلسے کے لئے بھرپور انتظامات کرنے کے احکامات دیئے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں