گلگت،’’کیرئیر فیسٹ 22 ‘‘تعلیمی فیسٹول کے لئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

کیرئیر فیسٹول میں ماہر ین تعلیم،اساتذہ اور اپنے شعبے میں مہارت رکھنے والے 41 قابل ترین آفیسران ہونہار طلبہ کو لیکچر دیں گے

جمعہ 12 اگست 2022 22:10

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2022ء) ماڈل ہائی سکول نمبر 1 میں کیرئیر فیسٹ 22 کے نام سے منعقد ہونے والے تعلیمی فیسٹول کے لئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، 15 سے 18 اگست تک جاری رہنے والے کیرئیر فیسٹول میں ملک کے ماہر ین تعلیم،اساتذہ اور اپنے شعبے میں مہارت رکھنے والے 41 قابل ترین آفیسران گلگت بلتستان کے ہونہار طلباو طالبات کو لیکچر دیں گے۔

اپنے لیکچر میں طلبا و طالبات کو بہتر مستقبل کیلئے راہنمائی دیں گے نیز فیسٹول کو کامیاب بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ محکمہ تعلیم کے اشتراک سے گزشتہ ایک ہفتے سے تیاریاں کررہی ہیں واضح رہے کہ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی کے خصوصی کاوشوں سے گلگت میں اپنی نوعیت کا پہلا کیرئیر فیسٹ 22 کے نام سے گلگت بلتستان کے ہونہار طلبا کیلئے پہلا پروگرام ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں AC / ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے مقامی میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کہا کہ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سر محی الدین وانی کے جانب سے گلگت بلتستان کے ہونہار طلبا کیلئے کیرئیر فیسٹ 22 فیسٹول دور رس نتائج برآمد ہونگے گلگت میں اپنی نوعیت کا پہلا فیسٹول ہے جس میں ملک بھر سے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین کیرئیر کونسلنگ کیلئے خصوصی لیکچر دیں گے اور طلبا و طالبات کو مستقبل میں کیابننا ہے بہترین راہنمائی ملے گی، ماڈل ہائی سکول میں منعقد ہونے والے کیرئیر فیسٹ22 کے انعقاد کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لیں گئیں ہیں، ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے قیادت میں اسکی ٹیم فیسٹول کا کامیاب بنانے کیلئے محکمہ تعلیم کے آفیسرا ن کے ساتھ ملکر حتمی تیاریوں میں مصروف عمل ہے 15 اگست سے قبل تمام تر انتظامات مکمل کر لئے جائیں گے ایڈ منسٹریٹر نے کہا کہ ماڈل ہائی سکول نمبر ایک میں منعقد ہونے والے طلبا کیرئیر فیسٹول 15 اگست سے 18 اگست تک جاری رہے گا جس کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں بعدازاں جمعہ کے روز چیف سیکریٹر ی کے خصوصی ہدایات پر سیکریٹری سروسز و جنرل ایڈ منسٹریٹر یشن سبطین احمد، کمشنر گلگت ریجن وقار احمد میر، سیکریٹری اطلاعات مومن جان اور دیگر آفیشلز نے ہائی سکول نمبر ایک کا خصوصی دورہ کیا اور فیسٹول کے سلسلے میں تیاریوں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے سیکریٹریز پر مشتمل وفد کو کیرئیر فیسٹول کے لئے جاری اقدامات سے آگاہ کیا۔ وفد نے ڈپٹی کمشنر اور اسکی ٹیم کے جانب سے جاری انتظامات کو تسلی بخش قراردے دیا۔ واضح رہے کیرئیر فیسٹول 22 ہائی سکول نمبر ایک میں اگست 15 تاریخ سے 18 تاریخ تک جاری رہے گا

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں