وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کی زیر صدارت پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس

گلگت میں پانی کی قلت کو دور کرنے کیلئے فوری طور پر سروس سٹیشنز کے کنکشنز ختم ، آبپاشی کیلئے پینے کا پانی استعمال کرنے کی حوصلہ شکنی کی جائے، وزیراعلیٰ

جمعہ 12 اگست 2022 22:10

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2022ء) وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے گلگت میں صاف پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنانے اور پانی کی قلت دور کرنے کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو پینے کیلئے صاف پانی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں کیلئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔

وزیر اعلی نے واسا سمیت تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ پانی سپلائی کے سکیموں میں EPA کے سفارشات کو مدنظر رکھا جائے۔صاف پانی کی فراہمی کیلئے EPA کے متعین کردہ چیک لسٹ پر سختی سے عمل کریں۔ گلگت شہر میں پانی کی قلت کو دور کرنے کیلئے فوری طور پر سروس سٹیشنز کے کنکشنز ختم کئے جائیں اور آبپاشی کیلئے پینے کا پانی استعمال کرنے کی حوصلہ شکنی کریں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی نے سیکریٹری تعمیرات کو ہدایت کی ہے کہ واسا کے غیر حاضر اور فرائض میں کوتاہی برتنے والے ملازمین کیخلاف سخت کارروائی کریں۔ وزیر اعلی نے گلگت شہر میں پانی کی قلت دور کرنے کیلئے اور ہیڈ واٹر ٹینکس کی تعمیر کے منصوبے میں غیر ضروری تاخیر پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے محکمہ تعمیرات کے متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر اورہیڈ واٹر ٹینکس کی تعمیر کی فزیبلٹی کی کنسلٹنسی کو جلد مکمل کریں۔

وزیر اعلی نے کہا کہ عوام کو درپیش پانی کی فراہمی کے حوالے سے مسائل دور کرنے کیلئے واسا سمیت تمام متعلقہ محکمے سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں کو عملی جامعہ پہنانے کیلئے اقدامات کریں۔ اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر عبید اللہ بیگ، صوبائی وزیر اطلاعات و پلاننگ فتح اللہ خان اور معاون خصوصی برائے وزیر اعلی الیاس صدیقی بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں