گلگت،کوہستان اوچھار نالہ میں پھر سیلابی ریلہ,عارضی طور پر قائم کیا گیا پل ریلے میں بہہ گیا

جمعہ 12 اگست 2022 22:10

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2022ء) کوہستان اوچھار نالہ میں پھر سیلابی ریلہ,عارضی طور پر قائم کیا گیا پل ریلے میں بہہ گیا۔ ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد نے اوچھار نالہ میں تازہ سیلابی صورت حال اور شاہراہ قراقرم کی بندش کے بعد مسافروں اور سیاحوں کو بابوسر کاغان روڈ پر سفر جاری رکھنے کی اپیل کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر دیامر نے کہا کہ بابوسر روڈ پراترائی اور ممکنہ حادثات کے پیش نظر ہیوی مشنری ٹرک اور بسوں کی آمد و رفت پر پابندی عائد ہے جو بدستور جاری رہے گی۔

مژدہ ,کوسٹر اور چھوٹی گاڑیوں کیلئے بابوسر کاغان روڈ کھلی ہے مسافر اور سیاح محتاط انداز میں اپنا سفر جاری رکھیں۔ٹورسٹ پولیس,ریسکیو 1122 ,مقامی رضاکار فورس بابوسر ٹاپ اور دیامر کے حدود میں سیاحوں اور مسافروں کی مدد کیلئے اپنی زمہ داریاں ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں