نیو ٹریشن کو بہتر بنا نے کیلئے عالمی ما ہرین کے تر تیب کر دہ فوری درمیانی اور دیر پا مدت کی منصوبہ بندی کے اصولوں کو اپنانا ہوگا ، ایڈیشنل چیف سیکر یٹری گلگت بلتستان

پیر 14 اکتوبر 2019 17:30

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) ایڈیشنل چیف سیکر یٹری گلگت بلتستان سید ابرا ر حسین نے ضلع گانچھے میں ’’سکیلنگ اپ نیو ٹریشن ‘‘جی بی کے زیر اہمتام پروینشل نیو ٹریشن ایکشن پلا ن کے موضوع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ نیو ٹریشن کو بہتر بنا نے کیلئے عالمی ما ہرین کے تر تیب کر دہ فوری درمیانی اور دیر پا مدت کی منصوبہ بندی کے اصولوں کو اپنانا ہوگا ۔

انہو ں نے پلا ننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے طے شدہ اصولوں کے عین مطابق تر جیحی بنیا دوں پر گلگت بلتستان میں صاف پانی کے منصوبے ، گندم کے آٹے کی غذائیت میں بہتری ، ما ہی پرو ری کیلئے حکو مت کی پرائیو یٹ سیکٹر کو ترغیبا ت اور خوا تین کی نیوٹریشن کے منصوبوں میں شرکت کو لا زمی قرار دیا ۔

(جاری ہے)

سمینا ر سے خطاب کرتے ہو ئے ڈائر یکٹر لو کل گورنمنٹ محمد نعیم نے کہا ہے کہ گلگت میں پینے کے پانی کی مو جودہ صورتحا ل اور انکی بہتری کیلئے دیر پا منصوبوں کو تر جیحی بنیادوں پر حل کر نا ہوگا ۔

سمینا ر سے خطاب کرتے ہو ئے ضلع گانچھے کی معروف گائنا کا لوجسٹ ڈاکٹر دلشاد با نو نے بچوں کیلئے BREST FEEDING کے رجحان کو بلتستان میں فروغ دینے پر زور دیا ۔سمینا ر سے خطاب کرتے ہو ئے -سکیلنگ اپ نیوٹریشن گلگت بلتستان کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر نادر شاہ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام محکمے مشترکہ کا وشوں سے اپنے علا قے سے غذائی کمی پر قابو پا سکتے ہیں جن میں سر فہر سے صاف پانی کی فراہمی و مناسب خوراک کی کمی ، غذائی علم سے عدم آگاہی اور غربت کے مسائل شامل ہیں ۔تقریب کے اختتام پر مارکیٹ میں موجود نا مناسب غذائوں کے بار ے کی گئی پوسٹر نما ئش کو شرکاء نے سراہا ۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں