الخدمت فاونڈیشن کے زیر اہتمام نلتر میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد

پیر 17 ستمبر 2018 14:50

گلگت ۔17 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2018ء) الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان نے نلتر میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جہاں سینکڑوں مرد ، خواتین اور بچوں کا مفت چیک اپ اور مفت ادویات فراہم کی گئیں ، میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر انجم نے مریضوں کا طبی معائنہ کیا اور الخدمت فاونڈیشن کی طرف سے مفت ادویات مہیا کیں ، اس موقع پر عمائدین نلتر کے ایک وفد نے ریجنل منیجر الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان محمد طاہر رانا سے ملاقات کی اور الخدمت کے کردار کو سراہا ، انہوں نے علاقے کی پسماندگی کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نلتر کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے الخدمت فاونڈیشن اقدامات کرے ، ریجنل منیجر نے اس موقع پر یقین دہانی کروائی کہ الخدمت کی سرگرمیوں کو نلتر میں بڑھایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں