بوبر ضلع غزر سی9 دن قبل لاپتہ ہونے والا نوجوان حسین تندرست حالت میں مل گیا

جمعہ 14 دسمبر 2018 16:53

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) قدرت کا کرشمہ بوبر ضلع غزر سی9 دن پہلے لاپتہ ہونے والا 18 سالہ نوجوان حسین اکبر گاوں کی واٹر سپلائی ٹینکی کے قریب تندرست حالت میں مل گیا۔نوجوان کی تلاش کے لئے مقامی رضاروں کے علاوہ انتظامیہ نے بھی سرچ آپریشن کیا تھا مگر کامیابی حاصل نہیں ہوئی تھی ۔

(جاری ہے)

دسمبر کی یخ بستہ راتوں میں بغیر جوتے پہنے بغیر کھائے پیئے پہاڑیوں پر زندہ رہنا اللہ کی قدرت کا عظیم کارنامہ ہے نوجوان کو معمولی موسمی بخار ہے جس کے لئے ہسپتال داخل کرادیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اے سی پونیال اشکومن فیاض احمد کی قائم کردہ 16 رکنی مقامی ریسکیو ٹیم نے نوجوان کو بازیاب کرایا ہے۔ نمبردار بوبر عوام بوبر اور خاندان نے انتظامیہ اور تمام ریسکیو رضاکاروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں