سانحہ ہندرب کے خلاف چھٹے روز بھی گوپس میں احتجاجی دھرنا

پیر 22 جولائی 2019 13:01

سانحہ ہندرب کے خلاف چھٹے روز بھی گوپس میں احتجاجی دھرنا
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2019ء) سانحہ ہندرب کے خلاف چھٹے روز بھی گوپس میں احتجاجی دھرنا دیا گیا جس میں ہزاروں مظاہرین نے شرکت کی مظاہرین نے دو گھنٹے تک غذر چترال شاہراہ بند کرکے حکومت اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی گئی مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک مظاہریں کے مطالبات منظور نہیں کیے جاتے اس وقت تک دھرنا جاری رکھا جائے گا دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ایک سازش کے تحت غذر کے لوگوں کو غیر محفوظ بنایا جاتا ہے اور پچھلے ستر سالوں سے غذر کے لوگوں کے مال جان عزتیں محفوظ نہیں ہے اور ہمارے لوگوں کو قتل کیا جاتا رہا ہے اور ہمارے خون کا حساب نہیں دیا جارہا ہے آخر ہم ظلم کو کب تک برداشت کرتے رہیں گے اب وقت آگیا ہے کہ ہم بھی اپنے آپ کو بدل دیں اور اپنی حفاظت کرسکیں انہوں نے کہا کہ کل گاہکوچ میں تاریخ ساز احتجاجی جلسہ ہو گا جس میں ضلع غذر کی تمام سیاسی پارٹیوں کے قائدین شامل ہونگے اور زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گااور جب تک حکومت مظاہرین کے چار مطالبات یعنی غذر کے نالہ جات میں جی بی سکاوٹس کی تعیناتی، ایس ایس پی غذر کا تبادلہ، مغویوں پر کوہستان پولیس کی جانب سے بنایا گیا جھوٹا مقدمے کا خاتمہ اور اغواء کاروں کی گرفتاری اور اس کی قرار واقعی سزا تک احتجاجی مظاہرے جاری رہیں گے واضح رہے کہ کل کے احتجاج کے لئے گوپس سے لوگ گاہکوچ پہنچنا شروع ہوگئے گاہکوچ جلسے کے لئے پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، پاکستان تحریک انصاف اور بالاورستان نیشنل فرنٹ لوگوں کو باہر نکلنے کے لئے مہم کا آغاز کردیا ہے ۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں