محکمہ معدنیات کے ڈپٹی سیکریٹری و معروف سماجی شخصیت سلیم بیگ انتقال کر گئے

جمعہ 16 اگست 2019 12:37

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2019ء)محکمہ معدنیات کے ڈپٹی سیکریٹری و معروف سماجی شخصیت سلیم بیگ انتقال کر گئے۔جمعرات کے دن ڈپٹی سیکریٹری سلیم بیگ کو دل کا دورہ پڑا جو کہ جان لیوا ثابت ہو ا۔ مرحو م کی نماز جنازہ مرکزی جامع امامیہ مسجد گلگت میں ادا کی گئی۔

(جاری ہے)

جس میں اعلی حکومتی شخصیات سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو ان کے آبائی علاقے حراموش میں سپرد خاک کیا گیا۔ عوامی و سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد سلیم بیگ کی وفات پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور سوگوار خاندان سے ہمدر دی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال و ثواب کے لئے دعا کی ہے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں