تحصیل داریل میں13سالہ لڑکا دشمنی کی بھینٹ چڑھ گیا،ملزمان قتل کرنے کے بعد فرار

جمعرات 17 اکتوبر 2019 13:22

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) ضلع دیامر کی تحصیل داریل میں13سالہ لڑکے کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق داریل منیکال میں دیرینہ دشمنی کی آڑ میں نامعلوم افراد آٹھویں جماعت کے طالب رحمت اللہ کو بندوق سے گولی مار کر قتل کرکے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

مقامی پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کردیئے ہیں۔داریل میں رواں برس دیرینہ دشمنی کی آڑ میں چھوٹے بچوں کو قتل کرنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں