پاکستان تحریک انصاف کی حکومت گلگت بلتستان کو حقیقی معنوں میں ہمارے حقوق سے آراستہ کریگی، ساجدہ صداقت

پیر 15 فروری 2021 14:51

استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2021ء) پاکستان تحریک انصاف پاکستان کی مقبول ترین پارٹی بن چکی ہے، قو می خزانے کو لوٹنے والوں کا احتسابی عمل جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان خواتین ونگ کی رہنما ساجدہ صداقت نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی مقبول ہوتی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں گلگت بلتستان کو تمام پارٹیوں نے نظرانداز کیا اور عوام کو بیوقوف بنایا،اب اس بار پاکستان تحریک انصاف کی حکومت گلگت بلتستان کو حقیقی معنوں میں ہمارے حقوق سے آراستہ کریگی۔انہوں نے کہا بہت جلد اس کے ثمرات عوام کو ملیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا ویژن ہے کہ غریب لوگوں کو آگے لانا ہے، وہ دن دور نہیں کہ گلگت بلتستان کی حقیقی معنوں میں شناخت ہوگی، بنیادی حقوق سے آراستہ اور خوشحال گلگت بلتستان یقینی بنیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماضی میں یہاں کی حکومتوں نے علاقے کونظرانداز کے سوا کچھ نہیں کیا ،ہر بار عوام کو بے وقوف بنایا گیا جوکہ اس علاقے کیساتھ زیادتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی خواتین میں ٹیلینٹ کی کمی نہیں مگر بدقسمتی سے پلیٹ فارم نہ ہونے کی وجہ سے آج بھی ہماری خواتین اپنی صلاحیتوں کو بروکار نہیں لاسکتیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کی خواتین کو آگے لانا میرا مشن ہے۔\378

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں