کنوداس پل گلگت سے ہینزل تک شاہراہِ کی تعمیر نو کا کام شروع

ہفتہ 18 ستمبر 2021 16:36

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2021ء) نیشنل ہائی وے اتھارٹی(این ایچ اے) نے کنوداس پل گلگت سے ہینزل تک شاہراہِ کی جدید مشینری سے تعمیر نو کا کام شروع کردیا۔ ہفتے کے روز وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے کنوداس پل کے مقام پر تعمیر نو کے کام کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

  اس موقع پر صوبائی وزراء،  حلقہ 1 سے پی ٹی آئی کے امیدوار حاجی جواہر علی اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔ سڑک کی کل لمبائی 9.5 کلومیٹر اور اس پر 12 کروڑ 96 لاکھ لاگت آئیگی ۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خالد خورشید نے چند ماہ پہلے شہر گلگت کی اہم سڑکوں کا بذریعہ کوسٹر تفصیلی معائینہ کیا تھا اور شہر کے باسیوں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ رواں سال ہی شہر کی سڑکوں کی تعمیر نو کے کام کا آغاز کرائینگے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں