گلگت پولیس کی کارروائی ،دو ملزمان گرفتار

پیر 18 اکتوبر 2021 16:02

گلگت پولیس کی کارروائی ،دو ملزمان گرفتار
گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2021ء) گلگت پولیس کی بروقت کامیاب کارروائی  کے نتیجے میں فائرنگ  میں ملوث  دو ملزمان کو واقعہ کے فوراً بعد  گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او ائیرپورٹ  تھانہ گلگت کی سربراہی میں عملہ نے دوپہر کے وقت  سجاد عالم ولد شیر جہان سکنہ سونیکوٹ  گلگت کو  فائرنگ  کرکے زخمی ہونے کی اطلاع ملنے پر  کارروائی کرتے ہوئے ملزمان نفیس احمد ، شریف احمد پسران شہنشاہ ساکنان سونیکوٹ کو گرفتار  کرلیا  گیا  جن  کے خلاف  مقد مہ قائم  کرکے  تفتیش شروع کر دی گئی   ہے ۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں