استور ،تحریک انصاف کی حکومت وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کی قیادت میں دن رات منظم پالیسی کے ساتھ کام کررہی ہے ، ثناءاللہ خرم

جمعرات 21 اکتوبر 2021 15:14

استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2021ء) پاکستان  تحریک انصاف ضلع  استور کے سیکرٹری  جنرل ثناءاللہ خرم نےکہا  ہے  کہ ماضی کی حکومتوں  نے اپنے پانچ پانچ سالہ دور اقتدارمیں گلگت بلتستان کو ترقی یافتہ صوبہ بننے کے بجائے  مسائلستان بنادیا اور اپنوں کو نوازتے رہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے  انہوں نے کہا ہے کہ  آج جب تاریخ  میں پہلی بار گلگت بلتستان میں ایک مظبوط اور مستقبل  کو محفوظ  بنانے کےلئے تحریک  انصاف کی حکومت وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کی قیادت میں دن رات منظم پالیسی  کے ساتھ کام کررہی  ہے تو اپوزیشن  کو برداشت نہیں  ہورہا  ہے  ,وہ حواس باختہ ہوکر پرشان حال ہیں گلگت بلتستان کی صوبائی  حکومت علاقے کو ترقی  کی طرف لیکر جارہی ھےبڑے بڑے منصوبے جن کے نام سن کر اپوزیشن کی بنیادیں ہل چکی ہیں ان کو سمجھ  نہیں  ارہا ھے کہ کہاں کیا کہنا ھے انہوں نے مزید  کہا کہ ہمیں  فخر   ہے  کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید اور تحریک  انصاف  کی حکومت نے صرف 10 ماہ کے اندر بڑے بڑے منصوبے وفاق سے گلگت بلتستان کےلئے منظور  کرالئے یہ بہت  بڑی کامیابی ھے جس کی مشال تاریخ میں نہیں  ملتی۔

متعلقہ عنوان :

گلگت شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments