استور ، صحافیوں کے وفد کی ڈپٹی کمشنر استور محمد ذوالقرنین خان سے ملاقات

منگل 7 دسمبر 2021 12:34

استور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2021ء) صدر پریس کلب استور رفیع اللہ خان آفریدی کی قیادت میں استور سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کا ایک وفد نے ڈپٹی کمشنر استور محمد ذوالقرنین خان سے ملاقات کی۔ صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوۓ ڈپٹی کمشنر استور نے کہا کہ استور شہر کی صفاٸی کے حوالے سے اقدامات کیے ہیں اور صفاٸی کا نظام میں کافی حد تک بہتری آٸی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ایک دفعہ اور صفاٸ  ئی کے ساتھ ساتھ سڑکوں کے ساتھ نالیوں کی بھی مرمت کریں تاکہ برف باری کی صورت میں سڑک میں پانی سڑک پر نہ لگے تاکہ پیدل سفر کرنے والے مسافروں اور گاڑیوں کے چلنے میں دشواری کا سامنا کرنا نہ پڑے۔

انہوں نے کہا کہ استور ویلی سڑک کے ساتھ 4جی کیبل بچھانے کے دوران ملبہ کے باعث گاڑیوں کے آمد ورفت میں کافی دشورایوں کا سمنا ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں متعلقہ پروجکٹ ڈاریکٹر کو ہدایات جاری کی جاچکی ہیں کہ فوری طور پر سڑک کا متاثرہ حصے کو ہموار کیا جاۓپھر آگے کام جاری رکھا جاۓ۔اور اس حوالے سے محکمہ تعمیرات عامہ کا ایک آفیسر اس کام کی نگرانی کرۓ گا۔

ڈپٹی کمشنر استور نے کہا کہ صحافی معاشرے کے آنکھ اور کان ہوتے ہیں عوام اور انتظامیہ کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔ لہذا صحافی حضرات اچھی تجاویز دیں جو ضلع کی ترقی اور عوام کی سہولت سے متعلق ہو تو اس پر عمل کیا جاۓ گا ۔انہوں نے کہا کہ صحافی حضرات مثبت رپورٹنگ کے ذریعے علاقے کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے لاٸیں تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاح استور کی طرف رخ کرٸیں جس سے علاقے کی تقدیر بدل جاۓ گی۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوۓ صحافیوں کے وفد نے ڈپٹی کمشنر استور کی یقین دہانی کراٸی کہ وہ انتظامیہ کے ہر اچھے کام پر حوصلہ افزاٸی کرینگے اور بھر پور تعاون جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں