دیا مر میں ہونیوالے تبلیغی اجتماع کے دوران فول پروف سیکورٹی کیلئے پلان جاری کر دیا گیا

جمعہ 15 دسمبر 2017 20:17

چلاس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء)دسمبر میں ہونے والا تبلیغی اجتماع کے دوران دیا مر بھر میں فول پروف سیکورٹی پلان مرتب کرلیا گیا ہے ،قائم مقام ایس پی دیا مر محمد امیر صاحب کے احکامات پر دیا مر میں ہونے والا تبلیغی اجتماع کے دوران فول پروف سیکورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے ، اس سلسلے میں اجتماع گاہ کے اندرون اور بیرون احاطے میں بھاری تعداد میں مسلحہ پولیس افسران اور جوان چوبیس گھنٹے سیکورٹی پر مامور ہونگی, اسی طر ح اجتماع گاہ کی طرف جانے والے تمام داخلی و خارجی راستو ں پرڈسٹرکٹ سپیشل برانچ کے انچارج کی نگرانی میں داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس نصب کر دیا جائے گا اور سخت چکنگ کے بعد پینڈال میں داخلے کی اجازت دی جائے گی , اس کے علاوہ پولیس کی دو ریزرو ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے ایک ٹیم اجتماع گاہ میں مکمل انٹی رائیڈ کٹ کے ساتھ موجود رہے گی اور دوسری ٹیم پولیس لائین میں ڈیٹین رہے نگے جو کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنگی. دوران اجتماع کیو آر ایف کے 17 جونوں پر مشتمل ٹیم موبا ئل گزشت کرتے رہیں نگے اور اس دوران ٹریفیک کے ا نتظامات انچارج ٹریفک برانچ کی نگرانی میں پولیس جوان اپنے فرائیض سر انجام دینگے . اس موقعے پر ایس پی دیامر نے دیا مر ڈسٹرکٹ کے تمام داخلی وخارجی رستوں پر پولیس کی ڈیپلا ئمنٹ کر کے سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنا داخلی پوائنٹس پر گاڑیوں اور پسنجرز کی تلاشی لینے کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے گی اور تمام ایس ڈی پی اورز اور ایس ایچ اوز اپنے حدود میں شرپسند عناصر پر گڑی نظر رکھیں جس سلسلے میں موبائل ٹیمیں پیٹرولینگ کرینگے , اور چلاس اجتماع گاہ پینڈال کے سیکورٹی کی نگرانی ایس پی دیامر اور ایس ڈی پی او سٹی چلاس اے ایس پی کامران عامر خان اور ڈی ایس پی ہیڈ کورٹر امیر اللہ صاحب خود کرینگے �

(جاری ہے)

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں