قراقرم یونیورسٹی نے دیامر کیمپس میں سال 2018کے لیے داخلے شروع کرنے کا اعلان کردیا

منگل 16 جنوری 2018 22:44

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2018ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے دیامر کیمپس میں سال 2018کے لیے داخلوںکے شیڈول کا اعلان کردیا۔شیڈول کے مطابق 14 جنوری 2018سے 04فروری تک دیامر کیمپس میں داخلہ لینے کے خواہش مند طلبہ و طالبات دفتری اوقات میں سٹوڈنٹس افئیرز کے آئی یو ،ڈگری کالج چلاس سے داخلہ فارم 1000روپے بنک چالان جمع کروا کر حاصل کرسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

کے آئی یوکے آیڈیشنل ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افئیرز اینڈ المنائی دفتر سے جاری مراسلہ کے مطابق خواہش مند طلباء 04فروری2018تک مکمل کوائف کے ساتھ اپنے فارم جمع کرواسکتے ہیں مطلوبہ تاریخ گزر جانے کے بعد کوئی فارم قابل قبول نہیں ہوگا۔08سے 09فروری کو مکمل کوائف جمع کرانے والے امیدواروںسے انٹرویولیا جائیگا۔ 12سے 15فروری تک ابتدائی لسٹ آویزاںہوگی ۔جس کے بعد 19سے 22فروری کودوسری،جبکہ 26سے 27فروری تک بلترتیب تیسری میرٹ لسٹ کو آویزاں کیاجائے گا۔سٹوڈنٹس افئیرز اینڈ المنائی دفترکے مطابق 28فروری 2018کواپیل کیسز کی سنوائی کی جائے گی اور ریزرو سیٹس پر داخلے لیے جائینگے۔جبکہ یکم مارچ سے کلاسیں شروع کئے جائینگے ۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں