گلگت، دور حاضر میں میڈیا کے کردار سے کوئی بھی انکار نہیں کرسکتا ، شمس میر

جمعہ 19 جنوری 2018 16:15

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء)مشیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے کہا ہے کہ دور حاضر میں میڈیا کے کردار سے کوئی بھی انکار نہیں کرسکتا ،گلگت بلتستان کا میڈیا ترقی کی منازل طے کررہا ہے، پوری دنیا کی نظریں گلگت بلتستان پر ہے کیونکہ گلگت بلتستان کو جغرافیائی لحاظ سے منفرد مقام حاصل ہے، سی پیک اور دیگر ملٹی نیشنل کمپنیوں کا رخ گلگت بلتستان کی طرف ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کوگلگت بلتستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کی سب بڑی جمہوریت ہے، یورپ، امریکہ اور دیگر ممالک سے پاکستان میں جمہوریت بہتر انداز میں چل رہی ہے،گلگت بلتستان کے میڈیا کو مزیدمضبوط بنائیں گے اگرمیڈیا مضبوط ہوئی تو ملک اور علاقہ بھی مضبوط ہوگا۔اس موقع پر سیکرٹری انفارمیشن فدا حسین نے کہا کہ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور قیام امن میں مقامی میڈیا کا اہم کردار رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کو درپیش مسائل کے حل کیلئے سنجیدگی سے کام ہورہا ہے ۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں