ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کا تحصیل تانگیر میں مختلف سکولوں کا دورہ ،لائبریری کا افتتاح اور طلبا سے خطاب

ہفتہ 3 فروری 2018 22:02

چلاس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 فروری2018ء)ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن فقیراللہ نے تحصیل تانگیر میں مختلف سکولوں کا دورہ کیا انھوں نے ہائی سکول تانگیر میں لائبریری کا افتتاح کیا اور طلبا سے خطاب بھی کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ طلبا لائبریری کی کتابوں سے استفادہ کریں، تعلیم ہی منزل تک رسائی ممکن بناتی ہے لہذا طلبا علم کے حصول کیلئے دن رات محنت کریں، حکومت تعلیم کو عام کرنے میں اہم اقدامات کر رہی ہے اس سلسلے میں طلبا کو مفت کتابیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ محکم تعلیم بھی اپنے تمام تر وسائل کے ساتھ تعلیمی ترقی کیلئے کوشاں ہے۔ انھوں نے کہا کہ معیار تعلیم کو بہتر بنانے میں اساتذہ کا کردار اہم ہے استاد کو اپنے پیشے سے لگا ہونا چاہیے تاکہ طلبا کی صیح معنوں میں تربیت ہو سکے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں