استور،ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے علاقے میں خوشحالی آئیگی،عالم شاہ

جمعرات 12 اپریل 2018 13:22

استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2018ء)مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر عالم شاہ نے کہا ہے کہ امجد ایڈووکیٹ پہلے اپنی پارٹی پا لیسیاں درست کر یں اس کے بعد( ن) لیگ پر تنقید کر یں، وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان نے گلگت بلتستان کو تر قی کی راہ پر گامزن کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ امجد اپنی ذیلی تنظیم سا ز یوں کے فیصلے نہیں کر سکتے ہیںتو(ن) لیگ پر کیا تنقید کرینگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ استور میںحکومت نے کئی ترقیاتی منصوبوں پرکام کیاہے جس میں استور ویلی روڈ جوکہ استورکے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا ، اس پرکام کاآٖغازکردیاہے ۔انہوںنے کہاکہ استورمیں دیگرترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے علاقے میںخوشحالی آئیگی۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں ترقیاتی کاموں کا جال بھچایا ہے اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی ہے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں