قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی و محکمہ زراعت کے مابین باہمی تعاون کے سمجھوتے پردستخط کر دئیے گئے

جمعرات 12 اپریل 2018 16:40

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2018ء)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی و محکمہ زراعت ،حیوانات و ماہی پروری کے مابین باہمی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی جس پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد اور سکریٹری زراعت سجاد حیدر نے دستخط کیے ۔باہمی تعاون کے معاہدہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد نے کہاکہ محکمہ زراعت کا ہمیشہ سے یونیورسٹی کے ساتھ تعاون رہاہے ۔

اب جبکہ باقاعدہ معاہدے طے پانے کے بعد مزید بہتر کارکردگی کی طرف آگے بڑھیں گے ۔آنے والا وقت بہت ساری چیلنجز کے ساتھ ساتھ مواقع بھی لا رہاہے ۔جس کے لیے تربیت یافتہ افرادی قوت کی ضرورت ہے ۔ہنرمند اور تربیت یافتہ افراد آنے والے کل کے لیے ملکی ترقی کا بیڑا اٹھائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ یونیورسٹی کاکام نوجوان نسل کوتعلیم اورہنرکے زیور سے آراستہ کرنا ہے اور یہ کام دوسرے اداروں کے ساتھ اشتراک سے مزید بہترانداز میں انجام پاسکتاہے ۔

اس سے قبل خطاب کرتے ہوئے سکریٹری زراعت سجاد حیدرنے کہاکہ حکومت کی اولین ترجیح یہ ہے کہ اداروں کے درمیان تعاون سے علاقے کی ترقی اور بہتری کی طرف قدم بڑھا جاسکیں ۔انہوںنے کہاکہ زراعت کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت ہے اور زراعت کی ترقی کے لیے تحقیق کا کردار اہم ہے لہذا یہ معاہدہ تحقیق کو آگے بڑھانے میں مدد فراہم کرے گا۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں