گلگت، تمام ترقیاتی منصوبوں کوبروقت مکمل کیاجائے، ڈاکٹرکاظم نیاز

جمعرات 19 اپریل 2018 13:08

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز کو محکمہ واٹر اینڈ پاور کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں سیکریٹری واٹر اینڈ پاور ، کمشنر گلگت ، کمشنر دیامر ، چیف انجینئر ز ، سپرینٹینڈنگ انجینئر اور تمام متعلقہ ایکسیئنزنے شرکت کی ۔اجلاس میں واٹر اینڈ پاور ڈپارٹمنٹ کے تمام ترقیاتی سکیموں اور بجلی کی محصولات کو زیر بحث لایا گیا ۔

تمام ایکسیئنز نے اپنے متعلقہ اضلاع کے ترقیاتی سکیموں پرکام کی رفتار اور اخراجات کے بارے میں تفصیلات بتائی جبکہ بجلی کی محصولات اور گلگت بلتستان میں موجودہ توانائی کی صورتحال کو بھی تفصیل سے بیان کیاگیا۔

(جاری ہے)

چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز نے محکمے کے اعلیٰ آفیسران اور تمام ایکسئینز کو سختی سے ہدایت دی کہ تمام ترقیاتی سکیموں کوبروقت مکمل کیاجائے تاکہ علاقے کے عوام ان ترقیاتی منصوبوں سے جلد مستفید ہوسکیںجبکہ بجلی کے محصولات کے بارے میں تمام ایکسیئنز کو تنبیہہ کی کہ بجلی کی محصولات کو فوراً مکمل کریں اور اپنے اہداف جو کہ پہلے ہی دیئے جاچکے ہیں کو مکمل کیا جائے،گلگت بلتستان میں موجودہ بجلی کی صورتحال پرچیف سیکریٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز نے تمام ایکسئینز اور متعلقہ اسٹاف کو تنبیہہ کی کہ بجلی کی موجودہ صورتحال کو ایک ہفتے کے اند ر بہتر بنائیں اور روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی رپورٹ چیف سیکرٹری آفس میں جمع کرائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں