گلگت ، چیف جسٹس چیف کورٹ نے رمضان المبارک میں عدالتی اوقات میں تبدیلی کی منظوری دیدی

ہفتہ 19 مئی 2018 19:21

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) چیف جسٹس چیف کورٹ جسٹس وزیر شکیل احمد نے رمضان المبارک میں چیف کورٹ اور ماتحت عدالتی اوقات میں تبدیلی کی منظوری دیدی، جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق چیف کورٹ اور ماتحت عدالتیںصبح 8بجکر 30منٹ میں کھلیں گی جبکہ پیر تا جمعرات عدالتی کارروائی 1بجے اور جمع کو 12بجے تک جاری رہے گی ، اس کے علاوہ ہفتے کے روز 1بجے تک صرف ججمنٹ تحریر کیا جائیگا ، چیف جسٹس کی منظوری سے رجسٹرار چیف کورٹ احمد جان نے نئے شیڈول کی نوٹیفکیشن جاری کر دی ۔

(جاری ہے)

گلگت بلتستان کے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو نئے شیڈول سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور بار کے صدور کو بھی نیا شیڈول بھجوادیا گیا ۔ آئندہ چیف کورٹ اور ماتحت عدالتیں 8بجکر 30منٹپر کھلیں گی اور پیر تا جمعرات 1بجکر 30جبکہ جمعہ کو 12بجے تک عدالتی کارروائی ہوگی اس کے علاوہ ہفتے کو صرف ججمنٹ تحریر کی جائے گی۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں