وائس چانسلر نے کے آئی یو کے 120طلباء میں نیڈ بیسڈ سکالرشپ کے چیک تقسیم کردیئے

جمعہ 13 جولائی 2018 21:39

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جولائی2018ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں 120 طلبہ وطالبات میں ایچ ای سی نیڈ میرٹ اینڈ نیڈ بیس سکالر شپ کے چیکس تقسیم کیے گئے ،سکالر شپ تقسیم کی تقریب مشرف ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ ، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز ڈاکٹر محمدرمضان ،رجسٹرار ڈاکٹر عبدالحمیدلون،ٹریژرار محمداقبال ،ڈائریکٹر QECمیر تعظیم اخترسمیت انتظامی و فیکلٹی آفسیران موجود تھے ۔

جنہوں نے سکالر شپ حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات میں چیکس تقسیم کئے ۔سکالر شپ حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کہاکہ طلبہ وطالبا ت سکالر شپ کو امانت سمجھ کر تعلیم پر خرچ کرے ۔

(جاری ہے)

تعلیم پر خرچ کرکے ہی سکالر شپ کا مقصد کو پورا کیاجاسکتاہے ۔سکالر شپ کو ٹیکس کی رقم سے نکال کر دیاجاتاہے ۔

لہذا آپ طلباء اپنی تعلیمی کارکردگی میں بہتری لائے ۔کیونکہ آپ پر امید یں رکھ کر سکالر شپ مہیا کی جاتی ہے تاکہ کل آپ ملک و قوم کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔وائس چانسلر نے کہاکہ مالی مشکلات کی وجہ سے تعلیم چھوڑنے کا وقت گز ر چکاہے ۔اب مالی مشکلات تعلیم کے راستے میں حائل نہیں ہوسکتی ہیں ۔طلباء اپنی تعلیم کو بہتر کرنے اور محنت و لگن سے تعلیم حاصل کرنے پر توجہ مرکوز رکھے ۔

تعلیمی کارکردگی بہتر ہو تو مالی مشکلات سکالر شپ ،قرضہ حسنہ جیسی امداد کے زریعے حل ہوجاتی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ یونیورسٹی طلباء کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے دن رات کام کررہی ہے ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ طلباء میعاری تعلیم کے حصول کے لیے جدوجہد کرے ۔تاکہ ہمار ا مقصد پورا ہوجائے ۔ہمارا مقصد طلباء کو میعاری تعلیم فراہم کرناہے تاکہ و ہ ملک و قوم کی سربلندی و ترقی میں کردار ادا کرسکے ۔ان سے قبل ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسرڈاکٹر محمدرمضان نے KIUکے فانشل ایڈ آفس کے حوالے سے پریذنٹیشن کے زریعے سکالر شپ تقسیم کرنے اور سکالر شپ حاصل کرنے کے طریقے کار سے وائس چانسلر اور دیگر شرکاء کو آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں