وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سے ایکسلیریٹ پراسپرٹی کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات

جمعہ 13 جولائی 2018 21:39

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جولائی2018ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ سے ایکسلیریٹ پراسپیرٹی کے کنٹری ڈائریکٹر عمران شمس نے ملاقات کی ۔ملاقا ت میں یونیورسٹی میں انٹر پنور شپ تعلیم کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

اس موقعے پر ان کے ہمراہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی آئی پی ڈی کے ڈائریکٹر اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد الیاس اور شعبہ بزنس مینجمنٹ سائنسز کے ہیڈ ڈاکٹر افضال بھی موجود تھے ۔ملاقات میں اس بات کافیصلہ ہواکہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور پر ایکسیلیریٹ اسپیرٹی اٹالین یونیورسٹی کی مدد سے یونیورسٹی میں انٹرپنور شپ ڈپلومہ کورس شروع کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں