گلگت بلتستان کے عوام نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے امیدیں وابستہ کرلیں

منگل 17 جولائی 2018 23:10

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) گلگت بلتستان کے عوام نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے امیدیں وابستہ کرلیں ۔

(جاری ہے)

ا عوام کو توقع ہے کہ جسٹس ثاقب نثار گلگت بلتستان کے آئینی حقوق سمیت دیگر بنیادوں ایشویز پر دو ٹوک موقف اپنانے کے ساتھان ایشو ز کے حل کے لئے بھر کردار ادا کریں گے تفصیلات کے مطابق تاریخ میں پہلی مرتبہ ملک کی اعلیٰ عدلیہ کے سربراہ چیف جسٹس آف پاکستان گلگت بلتستان کے داورے پر ہیں اور انہوں نے اپنے دورے کے موقع پر گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل کو قریب سے دیکھا جسٹس ثاقب نثار سے پہلے سپریم کورٹ آف پاکستان کے کسی بھی چیف جسٹس نے گلگت بلتستان کا نہ کوئی دورہ کیا ہے اور نہ کسی چیف جسٹس نے اس خطے کے مسائل کو قریب سے دیکھا ہے جس کے باعث گلگت بلتستان کے عوام کے کسی بھی مطالبے اورحقوق کی عدم دستیابی پر سومو ٹو ایکشن لیا گیا جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے ملک سے کرپشن کے بادشاہوں کے خلاف ایکشن لینے اور انہیں سزا دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے جس کے باعث ملک بھر میں انہیں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے جسٹس ثاقب نثار کے دورہ گلگت بلتستان اگرچہ نجی ہے مگر انہوں نے گلگت بلتستان کے مسائل کو قریب سے دیکھا ہے اور عوام بھی چیف جسٹس کے دورے کو ایک نیک شگون قرار دے رہے ہیں اس حوالے سے لوگوں کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کو ہم ارض گلگت بلتستان میں خوش آمد ید کہتے ہیں اور ان کا دورہ گلگت بلتستان خطے کے عوام کی تقدیر بدلنے کی راہ میں نیک شگون ثابت ہوگا انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے دورے کے دوران چیف جسٹس نے ان علاقوں کے مسائل اور خطے کو درپیش مشکلات کے بارے میں بخوبی اندازہ لگایا ہے اور ہمیں امید ہے کہ چیف جسٹس اپنے دورے سے واپسی کے بعد گلگت بلتستان کے عوام کے حق میں کوئی نہ کوئی اہم قدم اٹھائیں گے جس سے خطے کے عوام کی تقدیر سنورسکے ۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں