گلگت بلتستان پولیس میں محکمانہ ترقیاں 15انسپکٹر ڈی ایس پی بن گئے ، سروسز ڈیپارئمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

منگل 17 جولائی 2018 23:10

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) گلگت بلتستان پولیس میں محکمانہ ترقیاں 15انسپکٹر ڈی ایس پی بن گئے ، سروسز ڈیپارئمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس گلگت بلتستان میں محکمانہ طور پر 15انسپکٹروں کو ڈی ایس پی بنادیا گیا ہے سروسیز ڈیپارئمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکشن نمر So (s).1.1(25)/2018کے مطابق چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کی اجازت سے محکمہ پولیس نے گریڈ 16کے 15انسپکٹروں کو گریڈ 17میں ترقی دیکر ڈی ایس پی بنا دیا گیا ہے انسپکٹر سے ترقی پاکر ڈی ایس پی بننے والوں میں جہانگیر حسین ،حفیظ الرحمان ،سید الیاس حسین ،حسن علی عبدا لروف ،عبدالمجید ،جان محمد ،احمد شبیر ،محمد ایاز،محمد یوسف ،درویش علی ،شیر خان ،زاہد اقبال ،عبدالخالق اور میراللہ شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں