عام انتخابات میں پیپلز پارٹی سابقہ اتحادیوں سے ملکر حکومت بنانے میں کامیاب ہو گی ،اقبال رسول

پیر 23 جولائی 2018 23:08

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) ضلع گلگت کے صدر اقبال رسول نے کہا ہے کہ الیکشن 2018 میں پاکستان پیپلز پارٹی واضح اکثریت اور سابقہ اتحادیوں سے ملکر حکومت بنانے میں کامیاب ہو گی ۔چونکہ پی پی پی نے ملک کے غریب عوام کے لئے مختلف پروگرام دے کر شہیدقائد ذوالفقارعلی بھٹو کے حقیقی منشورکو عملی جامہ پہچایا گیا ہے جس میں مزدور کسان خوشحال زندگی گزار سکیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار پی پی پی ضلع گلگت کے صدر اقبال رسول نے میڈیا سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا ۔انہوں نے مزید کہا کہ چئیرمین بلاول بھٹو صاحب جس اندازمیں الیکشن مہم چلا رہے ہے اس سے اندازہوتا ہے کہ سندھ کے علاوہ پنجاب میں بھی اپنا کھویا ہوا مقام واپس لینے میں کامیابی حاصل کر سکیںگے ۔

(جاری ہے)

بدقسمتی سے پاکستان پیپلز پارٹی کو پنجاب میں ان لوگوں نے نقصان پہچایا جنہیں ہر وقت پارٹی نے عزت دی اب عوام کو بھی شعور آچکا ہے وہ کبھی بھی کالعدم تنظیموں کے اتحادی عمران خان کوواضح اکژیت نہیں دینگے جو کہ کے پی کے میں کروڑوںاربوں روپے کے کرپشن کے بے تاج بادشاہ ہیں اور جہانگیر ترین کے بل بوتے پر میڈیا چنیل خرید کر اپنا اکژیت دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں جب کہ ان کے پاس عوام کو دینے کے لئے کوئی پروگرام منشور نہیں یہ صرف میڈیا میں سیاسی مخالفین پر کیچراچھالنے اور غیر مہذب زبان استعمال کر کے عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

جو لیڈر نشے کی حالت میں اپنی تقایرجس میں گندی زبان استعمال کرتا ہے اور اپنے پارٹی امیدوارں کو تھپڑرسید کرے کیا ایسے شخص کو ملک کو وزیر اعظم بنانے کی بجائے پاگل خانے میں ہوناچاہیں۔ایسے شخص کو ملک کا نظام دیا گیا تو وہ ملک کیسے چلے گا انہوں نے کہا کہ اب تک ملک میں جتنے بھی میگا پروجیکٹ دیئے گے ہیں وہ یا تو قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کے دورے حکومت میں دیئے گے ہیں یا محترمہ بے نظیر بھٹو یا آصف علی زداری کے دورحکومت میں ۔لہذا پاکستان کے عوام اور بالخصوص گلگت بلتستان کے عوام جو مختلف صوبوں میں قیام پزپر ہے اپنے محنسوں کو نہ بھولے اور 25جولائی کو اپنے گھروں سے نکل کر پیپلز پارٹی کے امیدوار کو اپنا ووٹ دیکر احسانوں کا بدلہ چھوکایں۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں