شہید ہونے والے پولیس اہلکار گلگت بلتستان کی شجاعت وبہادری کی علامت ہیں،راجہ جہانزیب

پیر 13 اگست 2018 14:22

استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) ممبرگلگت بلتستان اسمبلی راجہ جہانزیب نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصرکے خلاف بہادری سے لڑکر جام شہادات نوش کرنے والے پولیس کے شہداکو سلام پیش کرتے ہیں۔ میڈ یا سے بات چیت کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ شہدا گلگت بلتستان پولیس کی شجاعت وبہادری کی علامت ہیں۔

(جاری ہے)

کارگاہ پولیس چیک پوسٹ پر جوانمردی کے ساتھ دہشتگروں کامقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے گلگت پولیس کے تینوں شہداکو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اورمتاثرہ خاندنوں کے ساتھ ان کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلع دیامرمیں موجودملک اور تعلیم کے دشمن دہشتگردکسی رعایت کے مستحق نہیں ہے۔حکومت دہشتگردوں کو انجام تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ دیامر میں تعلیم کے نظام کو بہتربنانے کے لئے اپنا کردار اداکرے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالت کے پیش نظرقانون نافذکرنے والے ادارے گلگت بلتستان کے داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی کویقینی بنا ئیں اور گلگت بلتستان کے مختلف نالہ جات میں سکیورٹی کے معقول انتظامات کئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں