وزیراعلیٰ صحت حفاظت کارڈ کے ذریعے غریب و مستحق افراد کو مفت علاج کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ،محکمہ صحت گلگت

منگل 14 اگست 2018 00:03

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2018ء) محکمہ صحت گلگت بلتستان کے اعلا میہ کے مطابق وزیراعلیٰ صحت حفاظت کارڈ کے ذریعے غریب و مستحق افراد کو مفت طبی علاج کی سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔ وزیر اعلیٰ صحت حفاظت کارڈ کے ذریعے جولائی کے مہینے میں 76مستحق مریضوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی گئی جن پر 8 لاکھ روپے کے اخراجات آئے۔

سٹی ہسپتال گلگت میں 48 ,ڈی۔ایچ۔

(جاری ہے)

کیو ہسپتال گلگت میں19 آغا خان میڈیکل سینٹر نومل گلگت میں06 صحت فائونڈیشن میں 02 اور، سی۔ایم۔ایچ ہسپتال گلگت میں 01 مر یض کو مفت طبی سہولیات فراہم کی گئی ۔صحت حفاظت کارڈ کے ذریعے 59 مریضوں کے چھوٹے بڑے آپریشن بھی کیئے گئے۔وزیراعلیٰ صحت حفاظت کارڈ کے ذریعے اب تک 1093 مریض اپنا مفت علاج کروا چکے ہیں۔ جن پر 1 کروڑ 14 لاکھ روپے کے اخراجات آئے ہیں۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے خصوصی احکامات پر صحت حفاظت کارڈ کے مریضوں کیلئے بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں