سیکرٹری داخلہ اور ڈپٹی کمشنر گلگت کا عید کے موقع پرجیلوں کادورہ

ہفتہ 25 اگست 2018 17:44

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2018ء) سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان جواد اکرم اور ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کادونوں جیلوں کادورہ کیاجہاں پرانہوں نے قیدیوں کوعیدکی مبارکبادی اورانہیںمٹھائیاںوتخائف تقسیم کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پرانہوں نے قیدیوں کے مسائل سنے اورانہیں ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔دورے کے موقع پر دونوں جیلوں کے ڈی ایس جیل نے سیکورٹی کے حوالے سے انہیں بریفنگ دی۔سیکرٹری داخلہ اور ڈپٹی کمشنر نے دونوں جیلوں کے انتظامیہ کو جیلوں کی سکیورٹی مزیدسخت کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت حال سے نمٹنے میں کوئی دشواری کاسامنانہ ہو۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں