پاکستان کا پہلا گلیشئر سٹیڈی سنٹر قراقرم انٹر نیشنل یو نیورسٹی میں قائم کرنے کافیصلہ

جمعہ 14 ستمبر 2018 22:52

گلگت۔14 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2018ء) وزرات مو سمیا تی تبدیلی پاکستان اور ہائیر ایجو کیشن کمیشن کے تعاون سے پاکستان کا پہلا گلیشئر سٹیڈی سنٹر قراقرم انٹر نیشنل یو نیورسٹی میں قائم کیا جا ئے گا سٹیٹ آف دی آرٹ گلیشئرز سٹڈی انسٹیوٹ کے آئی یو میں با قا عدہ گلگت بلتستان میں گلیشئر زپر سٹڈی کرے گی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی فرید احمد نے میڈیاسے بات چیت کر تے ہو ئے کہا کہ بد صوات گلیشئر کے پھٹنے اور گلگت بلتستان کے دیگر 56سے زائد خطر ناک گلیشئر زکو مد نظر رکھتے ہو ئے قراقرم یو نیورسٹی میں با قاعدہ گلیشئر لو جی انسٹیوٹ کا قیام عمل میں لا یا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدصوات گلیشئر سے سیٹ لا ئٹ تصاویر سپارکو نے فراہم کی ہیں تصاویر کی مدد سے گلیشئر کے پھٹنے سمیت دیگر اہم معلو مات اکھٹی کر نے میں مدد ملے گی جبکہ بدصوات گلیشئر کی پشاور یو نیورسٹی ٹیم معائنہ کر چکی ہے قراقرم یو نیورسٹی کو گلیشئر کے سٹڈی کے حوالے سے لکھا جا چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ دیگر سات اضلاع میں ڈیزاسٹرمینجمنٹ ضلعی دفاتر کو قائم کر نے کی باقاعدہ منظوری دی جا چکی ہے اور بہت جلد دفا تر کے تعمیراتی کام کا آغاز کیا جا ئے گا۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں