مشیر خوراک گلگت بلتستان غلام محمد کااسلام آباد بلک ڈپو کا دورہ

منگل 9 اکتوبر 2018 15:27

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2018ء) مشیر خوراک گلگت بلتستان غلام محمد نے اسلام آباد بلک ڈپو کا دورہ کیا، اس کے ہمراہ وزیر سیاحت فدا خان بھی تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر بلک ڈپو اسلام آباد نے اپنے سٹاف کے ہمراہ مشیر خوراک کو تفصیلی بریفنگ دی،بعد ازاں گندم سٹاک اور کمپیوٹرائز ترازو کا تفصیلی معائنہ بھی کیا۔

(جاری ہے)

مشیر خوراک غلام محمد نے بلک ڈپو اسلام آبادکے طریقہ کار کو تسلی بخش قرار دے دیا اور کہا کہ 15 لاکھ گندم بوری کو صاف شفاف طریقہ کار کے تحت خریدا ہے اور گندم کا معیار بھی بر قرار رکھا گیا ہے ، گندم ترسیل کے نظام کو موثر انداز میں چلایا جا رہا ہے۔

پورے گلگت بلتستان کو گندم کوٹہ پہنچانے کیلئے محکمہ خوراک کے آفیسران اور عملہ دن رات کام کررہا ہے۔غلام محمد نے کہا کہ گلگت بلتستان کو 15 لاکھ بوریوں کی گندم بر وقت اور محفوظ طریقے سے پہنچائی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں