گلگت بلتستان کی کابینہ کااجلاس،فوڈبل 2018کی منظوری

جمعہ 12 اکتوبر 2018 21:32

گلگت۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کے زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں گلگت بلتستان فوڈ بل 2018کی منظوری دی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو معیاری اشیاء خوردنوش کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے حکومت اقدامات کررہی ہے، فوڈ بل 2018کی منظوری کے بعد فوڈ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا تاکہ غیرمعیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں عمل میں لائی جاسکے اور اشیاء خوردنوش کے معیار کی لیبارٹری ٹیسٹ کرائی جائے گی۔

اجلاس میں صوبائی وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی جو فوڈ اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے چار ہفتوں میں سفارشات مرتب کرے گی۔

(جاری ہے)

صوبائی کابینہ کے اجلاس میں گلگت بلتستان کے سرکاری سکولوں وکالجوں کا وفاقی ثانوی بورڈ اسلام آباد سے الحاق کا فیصلہ کیا گیا،وفاقی ثانوی بورڈ کو اس بات کا پابند بنایا جائے گا کہ ڈویژنل سطح پر بورڈ کے دفاتر کا قیام عمل میں لایا جائے ، صوبائی کابینہ کے اجلاس میں گلگت بلتستان میں پن بجلی سے متعلق پالیسی و وفاقی قوانین بجلی کا نفاذ کی منظوری دی گئی اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ گلگت بلتستان آرڈر2018کی منظوری کے بعد عملدرآمد میں تاخیر ہوا جس سے گلگت بلتستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا گلگت بلتستان میں انرجی کے شعبے میں وسیع مواقع موجود ہیں ۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ گلگت بلتستان خصوصاً دیامر کے عوام نے دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے جو قربانیاں دیں ہیں قابل تحسین ہے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں