چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کی زیر صدارت ماہانہ سیکرٹریز کمیٹی کا اجلاس

بدھ 17 اکتوبر 2018 14:23

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) چیف سیکرٹری گلگت بلتستان بابر حیات تارڑ کی زیر صدارت ماہانہ سیکرٹریز کمیٹی کا اجلاس منعقد ۔ اجلاس میں گزشتہ ماہ سیکرٹریز کمیٹی میں کیے گئے فیصلہ جات کے نفاز کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

نیز مفاد عامہ میں دوررس فیصلہ جات کیے گئے اہم فیصلہ جات مندرجہ ذیل ہیں،چیف سیکریٹری با بر حیات تارڑ نے تمام محکمہ جات کے سیکریٹریز کو فیلڈ وزٹ کرنے کی ہدایت کی تاکہ وہ مختلف اضلاع میں اپنے محکمے کی کارکردگی کو جانچنے کے ساتھ ساتھ مقامی افراد کے مسائل سے بھی بخوبی آگاہ ہوسکیں، تمام محکمہ جات کے افیسران کو 31 اکتوبر سے پہلے پہلے محکمانہ کاروائی مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔

چیف سیکرٹری بابر حیات گلگت بلتستان نے تمام محکمہ جات کو صاف اور سرسبز پاکستان مہم میں مثبت اور فعال کردار ادا کرنے کی ہدایت کی گئی۔ نیز اس ضمن میں نجی شعبے کے اشتراک کو بھی یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ مزید برآں محکمہ جنگلات صاف اور سرسبز پاکستان منصوبے کے تحت کیے گئے اقدامات کی رپورٹ ہر ماہ چیف سیکرٹری آفس کو ارسال کرنے کا پابند ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں