چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کیپٹن (ر) خرم آغا کا تحصیل چلاس کا دورہ

چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے گونر فارم میں زیر تعمیر ہسپتال کادورہ بھی کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

ہفتہ 24 نومبر 2018 19:18

چلاس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2018ء) چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کیپٹن (ر) خرم آغا نے تحصیل چلاس کا دورہ کیا ،چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے گونر فارم میں زیر تعمیر ہسپتال کادورہ بھی کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا،ڈسٹرکٹ ہسپتال چلاس کے دورہ کے موقع پر چیف سیکریٹری نے مریضوں کی خیریت دریافت کی اور ان کے مسائل سنیں ،اس موقع پر چیف سیکریٹری نے ہسپتال کی صفائی و ستھرائی کا بھی جائزہ لیا،بعد ازاں چیف سیکریٹری نے کمشنر دیامر، ڈی سی دیامر اور ڈاریکٹر ہیلتھ کے ہمراہ سو بیڈ ویمن ہسپتال کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور ہسپتال کی تعمیر کو فوری مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ زیر تعمیر کاموں میں تاخیر نہیں ہونی چاہے ۔

چیف سیکریٹری کو چلاس ہسپتال کے احاطے میں زیر تعمیر ٹراما سینٹر پر چیف انجینئر بشارت اللہ نے بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

چیف سیکریٹری نے چلاس ہسپتال کا دورہ مکمل کرنے کے بعد گزشتہ چند ماہ پہلے جلائی گئی رنئی گرلز سکول کا ویزٹ کیا اور سکول کے طالبات سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سن لیئے ۔چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے چلاس کے مختلف اداروں کا دورہ کرنے کے بعد کمشنر آفس میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کی اجلاس کی صدارت کی اور مختلف منصوبوں پر بریفنگ لی۔

چیف سیکریٹری نے دیامر کے مختلف قبائل سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں اور ان کے مطالبات سن لیئے ، چیف سیکریٹری سے دیامر یوتھ ایکشن مومنٹ اور دیامر یوتھ مومنٹ کے وفد نے بھی ملاقات کیا اور چلاس میں بجلی بحران اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا جس پر چیف سیکریٹری نے ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں